ایک مکان، کئی دعوے اور ایک ایسا معاملہ جس نے سب کو الجھا دیا!
جی جناب! آپ کے سوال کے مطابق جائیداد کی مالک آپ کی خوش دامن صاحبہ تھیں۔ اب یہ جو مکان چارمینار بینک میں رہن پررکھا گیا ہے۔ کیا وہ مکان آپ کے خوش دامن کی زندگی میں رہن پررکھا گیا یا ان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے نے رہن پررکھا ہے۔
سوال: میرا نام مصطفیٰ علی ہے۔ میری خوشدامن صاحبہ کے نام پر ایک رجسٹرڈ مکان ہے۔ ان کو دو بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا۔جس میں بڑی بیٹی اور بیٹے کا انتقال ہو چکا ہے۔ چھوٹی بیٹی باحیات ہیں۔ خوشدامن کے فرزند جو وفات پا چکے ہیں۔ وہی اس مکان میں رہتے تھے۔
جب وراثت کی تقسیم کی بات آئی تو پتہ چلا کہ وہ مرحوم کسی کو بتائے بنا یہ مکان چارمینار بینک میں رہن رکھائے ہیں۔ مدت ختم ہوچکی ہے۔ ان کے وارثین موجود ہیں۔ جو بہن کا انتقال ہو چکا ہے۔
ان کے بھی وارثین موجود ہیں۔ بینک کی جانب سے مکان کسٹڈی میں لینے آئے تو یہ لوگ عدالت سے رجوع ہوئے جو بیٹی بقیدِ حیات ہیں۔
وہ اپنا موروثی حق مانگ رہی ہے تو کہا جارہا ہے کہ کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ ایسے میں ہمارے لئے کیا مناسب ہوگا۔ ہم کس طرح سے بینک اور عدالت میں اپنا دعویٰ پیش کر سکتے ہیں۔خوشدامن کے فرزند جب بقیدِ حیات تھے وہ تب بھی حصہ دینے میں ٹال مٹول ہی کرتے رہے ہیں۔
جواب: جی جناب! آپ کے سوال کے مطابق جائیداد کی مالک آپ کی خوش دامن صاحبہ تھیں۔ اب یہ جو مکان چارمینار بینک میں رہن پررکھا گیا ہے۔ کیا وہ مکان آپ کے خوش دامن کی زندگی میں رہن پررکھا گیا یا ان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے نے رہن پررکھا ہے۔ یہ بات جاننا بہت ضروری ہے۔
اگر آپ کی خوش دامن کی زندگی میں اس پراپرٹی کو بینک میں رہن پر رکھا گیا ہے تو پھر اس پراپرٹی کو رہن پر رکھتے وقت دوسرے لیگل ہیرس بھی دستخط کئے ہوں گے یا پھر وہ پراپرٹی کو کولیٹرل سکیورٹی دیتے ہوئے لون حاصل کیا گیا ہوگا۔ اس سلسلہ میں لون کی تفصیلات آپ کو معلوم کرنا بہت ضروری ہے۔ اب جب کہ بینک ریکوری کے لئے آیاہے۔
آپ اس کیس کے پیپرس حاصل کیجئے۔ جس کے تحت یہ کیس چل رہا ہے۔ آپ کے لئے بہتر یہی ہے کہ سب سے پہلے آپ لون کی نوعیت کو معلوم کریں۔ کیا وہ کولیٹرل سکیورٹی دیتے ہوئے لون حاصل کیا گیا یا رہن رکھا گیا یا دوسرے لیگل ہیئرس کو بھی ضمانت کے طور پر اس میں شامل کیاگیا۔ آپ کے خوش دامن کے بیٹےکا انتقال ہو چکا ہے۔
اگر وہ چارمینار بینک سے کچھ پیسے لون کے طور پر لئے ہیں اور اس لون کے بدلے میں اگر انہوں نے پراپرٹی کو کولیٹرل سکیورٹی پر رکھا ہے تو پھر اس کے اوپر لون کی لائبلٹی آپ کے خوش دامن کے بیٹے کی ہوگی اور اگر وہ جائیداد آپ کے خوش دامن کی ہے تو پھر خوش دامن کے لیگل ہیئرس باضابطہ پارٹیشن کیس فائل کر سکتے ہیں۔ جس میں چارمینار بینک کو بھی آپ پارٹی بنا سکتے ہیں لیکن آپ کو سب سے پہلے لون کی نوعیت اور کیس کی نوعیت کو معلوم کرنا ہوگا۔
آخر اس کیس کی نوعیت کیا ہے اور اس کیس کا اسٹیج کیا ہے۔ یہ آپ کو معلوم کرنا بہت ضروری ہے۔ خوش دامن صاحبہ کی پراپرٹی میں بےشک جو ان کے بیٹے صاحب ہیں اب جن کا انتقال ہو چکا ہے۔ ان کے لیگل ہیئرس اور آپ کی خوش دامن کی ایک بیٹی جو بقید حیات ہیں، ان کا بحیثیت لیگل ہیریا وارث اس جائیداد میں قانونی حق ہے لیکن جو رکاوٹ بینک کے ادعا کے باعث پیدا ہوئی ہے۔
بینک کے ادعا کی نوعیت کو معلوم کرتے ہوئے آپ عدالت کے ذریعہ پارٹیشن کروانے کی کوشش کریں۔ سب سے پہلے آپ بینک سے تفصیلات معلوم کریں کہ کن حالات میں کس کی طرف سے اور کس نوعیت کا لون لیا گیا ہے اور جو جائیداد کو بینک میں رکھا گیا ہے وہ کولیٹرل سکیورٹی پر ہے یا رہن پر رکھی گئی ہے۔ یہ تفصیلات معلوم کرنا آپ کے لئے بہت ضروری ہے۔