تلنگانہ

بی آرایس کی یوم تاسیس تقاریب بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کی ہدایت

کارگزار صدر بھارت راشٹراسمیتی کے ٹی راما راؤ نے پارٹی قائدین وکارکنوں کوبی آرایس کی تاسیسی تقاریب بڑے پیمانے پرمنعقد کرنے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: کارگزار صدر بھارت راشٹراسمیتی کے ٹی راما راؤ نے پارٹی قائدین وکارکنوں کوبی آرایس کی تاسیسی تقاریب بڑے پیمانے پرمنعقد کرنے کی ہدایت دی۔

آج پارٹی کارکنوں کے نام جاری کردہ پیغام میں کے ٹی آر نے کہاکہ 27 اپریل کوکے سی آر کی قیادت میں بڑے پیمانے پرعظیم الشان انداز میں پارٹی کا تاسیسی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

ایک ایسے وقت جبکہ ملک اور ریاست میں سیاسی ماحول گرماتا جارہاہے‘27 اپریل کو منعقد شدنی بی آرایس تاسیسی اجلاس میں مختلف قرار دادیں منظور کی جائیں گی۔کے ٹی راماراؤ نے کہاکہ 25اپریل کو حلقہ اسمبلی سطح پر پارٹی مندوبین کااجلاس منعقد ہوگا۔

10اکتوبر کو ورنگل میں بی آرایس کا جلسہ عام منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔واضح رہے کہ پارٹی کی جانب سے ریاست بھرمیں ہرٹاؤن‘موضع میں پارٹی کاآتمیہ سمیلن منعقد کیاجارہا ہے جس کو غیر معمولی کامیابی حاصل ہورہی ہے۔

کے ٹی راماراؤ نے بتایا کہ پارٹی سربراہ کے چندر شیکھرراؤ نے حلقہ اسمبلی کنٹونمنٹ کے لئے ایم راج شیکھرریڈی‘ حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے لئے نندکشورویاس بلال اوربھدراچلم کے لئے مالوت کویتا کوانچارج مقرر کرنے کا فیصلہ کیاہے۔