تلنگانہ

آنگن واڑی جائیدادوں پر تقررات کا تیقن

ریاستی وزیر پنچایت راج و دیہی ترقیات سیتکا نے کہا کہ ریاست میں عنقریب 14,000 آنگن واڑی عہدوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر پنچایت راج و دیہی ترقیات سیتکا نے کہا کہ ریاست میں عنقریب 14,000 آنگن واڑی عہدوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
اندرون ایک برس 60 ہزار جائیدادوں پر تقررات کی كوششیں
سیتا اکا کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، سائبر کرائم پولیس میں کیس درج
اقامتی تعلیمی اداروں کے پرنسپالس کے تقررات
ای ڈی میں بھی الیکشن کمیشن کے طرز پرتقررات کئے جائیں:کانگریس
گروپIIکی جائیدادوں پر تقررات، ایک جائیدادکیلئے 700 امیدواروں میں مقابلہ

آج ملگ حلقہ اسمبلی میں سکھی مرکز کے احاطہ میں 1.35 کروڑ کے مصارف سے بال سدن بھون کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست بھر میں چارہزار مین آنگن واڑیز کو ترقی دیتے ہوئے آنگن واڑی مراکز میں تبدیلی کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے مسائل کو حکومت کی نظر میں لانے سے پس وپیش نہ ہوں۔

ملگ میں ان کے کیمپ آفس میں شکایتوں کی وصولی کیلئے خصوصی باکس لگایا گیا ہے۔ سیتکا نے کہا کہ آٹو ڈرائیورس کو مہا لکشمی اسکیم کی وجہ سے خدشات کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

آٹو یونین سے کانگریس منشور کمیٹی ملاقات کرے گی اور پھر کچھ مراعات کا اعلان کیا جائے گا۔ حکومت آٹو ڈرائیورس کو سالانہ 12,000 روپے خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے تیقن دیا کہ ملگ کے ساتھ دوسرے حلقوں کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔واضح رہے کہ کانگریس پارٹی برسر اقتدارآنے کے بعد عوامی خواہشات وپرکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

a3w
a3w