یوروپ

بی بی سی کی فارسی نشریات 82 سال بعدمسدود

بی بی سی ورلڈ سروس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا فارسی ریڈیو بند کر رہے ہیں۔ یہ سروس 82 سال قبل شروع کی گئی تھی اور افغانستان، ایران اور تاجکستان میں کافی مقبول تھی۔

لندن: بی بی سی ورلڈ سروس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا فارسی ریڈیو بند کر رہے ہیں۔ یہ سروس 82 سال قبل شروع کی گئی تھی اور افغانستان، ایران اور تاجکستان میں کافی مقبول تھی۔

متعلقہ خبریں
افغان شہریوں کو جاری ہزاروں پاکستانی پاسپورٹس کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات
پاکستانی چوکی پر حملہ، 5 فوجی اور 5 دہشت گرد ہلاک
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
چین نے طالبان کے سفیر کے کاغذات تقرر قبول کرلئے
افغانستان کے خلاف شکست تکلیف دہ: بٹلر

افغان میڈیا کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی“ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے فارسی ریڈیو کی آخری نشریات آج 26 مارچ 2023 کو نشر کی جائیں گے جس کے بعد فارسی ویڈیو کا 82 سالہ سفر اختتام پذیر ہوجائے گا۔

فارسی ریڈیو لندن سے نشر ہوتا تھا جسے فارسی بولنے والے کافی پسند کرتے تھے اور اس کے سامعین کی تعداد دنیا بھر میں لاکھوں میں ہے بالخصوص افغانستان، ایران اور تاجکستان میں کافی مقبول تھا۔

بی بی سی ورلڈ سروس نے کہا کہ اس نے یہ فیصلہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مواد کی اشاعت پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے“اسٹریٹجک تبدیلیوں ”کے حصے کے طور پر کیا ہے۔

خیال رہے کہ بی بی سی نے 28 جنوری کو عربی ریڈیو کی نشریات بھی بند کردی تھیں۔ بی بی سی عربی ریڈیو کا یہ سفر 85 برسوں پر محیط تھا تاہم بی بی سی ویب سائٹ کے ذریعے عربی کی سروس فراہم کرتا رہے گا۔