تاجر نریش جین کی 21.31 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایک تاجر نریش جین کی اندور‘ گریٹر نوئیڈا‘ سولان اور گاندھی نگر میں واقع 5 غیرمنقولہ جائیدادوں کو قرق کرلیا ہے جن کی مالیت تقریباً 21.31 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایک تاجر نریش جین کی اندور‘ گریٹر نوئیڈا‘ سولان اور گاندھی نگر میں واقع 5 غیرمنقولہ جائیدادوں کو قرق کرلیا ہے جن کی مالیت تقریباً 21.31 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
ای ڈی نے کہاکہ دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم شعبہ کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر نریش جین اور دیگر کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ قانون 2002 کے تحت کارروائی شروع کی گئی تھی اور ای سی آئی آر قلمبند کیاگیا تھا۔
تحقیقاتی ایجنسی کو پتہ چلا تھا کہ نریش جین اور دیگر نے بین الاقوامی حوالہ کاروبار کیا تھا اور اندرون ملک 2 شریک مجرموں کو قیام سے متعلق انٹریز فراہم کرنے کا کام کمیشن کے عوض کیا تھا۔
تحقیقات سے پتہ چلا کہ جین نے 450 ہندوستانی اور 104 بیرونی کمپنیوں کا رجسٹریشن کرایا تھا۔
شناخت کے اصلی دستاویزات استعمال کرتے ہوئے اور فرضی شیئر ہولڈرس کو ڈائرکٹر بناتے ہوئے ان کمپنیوں کا رجسٹریشن کرایاگیاتھا۔