حیدرآباد

تعمیر ملت اسٹڈی سرکل کا سمپوزیم ’ملک کی دیگر مساجد کا تحفظ بابری مسجد کے تناظر میں‘

اسٹڈی سرکل کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام اردو گھر مغلپورہ میں اتوار 4 دسمبر کو بعد نماز مغرب سمپوزیم بعنوان ’ملک کی دیگر مساجد کا تحفظ بابری مسجد کے تناظر میں‘ منعقد ہوگا۔

حیدرآباد۔: اسٹڈی سرکل کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام اردو گھر مغلپورہ میں اتوار 4 دسمبر کو بعد نماز مغرب سمپوزیم بعنوان ’ملک کی دیگر مساجد کا تحفظ بابری مسجد کے تناظر میں‘ منعقد ہوگا۔

صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت محمد ضیاء الدین نیر صدارت کریں گے۔

امیر ملت اسلامیہ آندھرا و تلنگانہ مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل‘ امیر مقامی جماعت اسلامی ہند چارمینار‘ محمد اسلام الدین مجاہد‘ مولانا حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیت علماء تلنگانہ وآندھراپردیش‘ معتمد عمومی تعمیر ملت محمد عمر احمد شفیق اور نائب معتمد عمومی تعمیر ملت محمد سیف الرحیم قریشی کے علاوہ علمائے کرام وسیاسی قائدین بھی مخاطب کریں گے۔

معتمد اسٹڈی سرکل ڈاکٹر میر یوسف حامدی نے موجودہ حالات کے تناظر میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی عوام سے اپیل کی ہے۔