تلنگانہ

تلنگانہ پولیس ملک کی بہترین فورس: کے ٹی آر

ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے تلنگانہ پولیس کو ملک کی چنندہ بہترین پولیس فورس قرار دیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے تلنگانہ پولیس کو ملک کی چنندہ بہترین پولیس فورس قرار دیا۔

آج سائبر آباد پولیس کمشنریٹ میں ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی کے ساتھ پولیس سنٹر آف ایکسیلنس فارسائبر سیفٹی کا افتتاح انجام دینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ملک میں سائبر جرائم پر قابو پانے کے لئے تلنگانہ پولیس کی جانب سے کئے جارہے اقدامات مثالی ہیں۔

حکومت تلنگانہ کی جانب سے محکمہ پولیس کو فعال وکارکرد بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ کروڑہا روپے صرف کرتے ہوئے عصری تقاضوں سے لیس کیا جارہا ہے جس کے بہترین نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

انہوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس تلنگانہ ایم مہندر ریڈی، کمشنر سائبر آباد اسٹیفین روندرا ودیگر موجود تھے۔