تلنگانہ

تلنگانہ کابینہ کا 3 ستمبر کو اجلاس

واضح رہے کہ تلنگانہ کابینہ کا اجلاس چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی صدارت میں منعقد ہوگا جس میں ریاستی کابینہ کے تمام وزراء شرکت کریں گے۔ اجلاس میں مختلف اہم امور پر اہم فیصلے لئے جانے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: ریاستی کابینہ کا اجلاس 3 ستمبر کو منعقد ہوگا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے دفتر سے جاری کردہ ایک ٹویٹ میں یہ بات بتائی گئی ہے۔

ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے ہفتہ 3 ستمبر کو دوپہر 2 بجے ریاستی کابینہ کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اجلاس میں تلنگانہ اسمبلی کے مانسون اجلاس کے انعقاد کی تواریخ پر فیصلہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ مختلف ریاستی سرکاری و انتظامی امور کے علاوہ اہم مسائل پر بھی کابینہ میں تبادلہ خیال ہوگا اور امکان ہے کہ اس سلسلہ میں اہم فیصلے بھی لئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ تلنگانہ کابینہ کا اجلاس پرگتی بھون میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی صدارت میں منعقد ہوگا جس میں ریاستی کابینہ کے تمام وزراء شرکت کریں گے۔ اجلاس میں مختلف اہم امور پر اہم فیصلے لئے جانے کا امکان ہے۔