تلنگانہ

تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں بارش، سڑکوں پر پانی جمع

جگتیال ضلع مستقر میں پوچمواڈا، مارکنڈیا نگر اور گووند پلی کے علاقوں میں بارش کا پانی داخل ہو گیا جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرناپڑا ۔ دوسری طرف کریم نگر ضلع کے جمی کنٹہ اوردیگرمنڈلوں میں زبردست بارش ہوئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں بارش ہوئی۔جگتیال ضلع میں شدیدبارش ہوئی۔ ایک گھنٹے تک ہوئی اس بارش سے نشیبی علاقے پانی میں محصورہوگئے۔ سڑکوں پر پانی داخل ہونے سے موٹر سائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 جگتیال ضلع مستقر میں پوچمواڈا، مارکنڈیا نگر اور گووند پلی کے علاقوں میں بارش کا پانی داخل ہو گیا جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرناپڑا ۔ دوسری طرف کریم نگر ضلع کے جمی کنٹہ اوردیگرمنڈلوں میں زبردست بارش ہوئی۔

بارش کے سبب لوگ گھروں میں ہی محدود ہوکررہ گئے۔جے شنکر بھوپال پلی ضلع میں بھی زبردست بارش ہوئی۔ ضلع میں تیز بارش کے باعث پانی سڑکوں پر آگیا۔ بارش کا پانی کئی کالونیوں میں داخل ہونے کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، دوسری طرف مُلگ ضلع میں بھی بارش نے تباہی مچائی۔

پداپلی ضلع اور منچریال ضلع میں کئی مقامات پر تقریبا ایک گھنٹے تک بارش ہوئی اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ دوسری طرف عادل آباد، نرمل اور کومرم بھیم ضلع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ نرمل ضلع کے کڑم پراجکٹ میں پانی کے بہاو کا سلسلہ جاری ہے۔

وقارآباد ضلع میں بھی بارش ہوئی۔ مسلسل بارش کے باعث تمام سڑکیں زیر آب آگئی ہیں۔ گرین سٹی اور ایپا نگر کالونیوں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا۔ سڑکوں پر پانی کی وجہ سے آمد ورفت متاثر ہوئی۔ تین گھنٹے تک ہوئی بارش کے باعث بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔

a3w
a3w