دہلی

این وی رمنا کی وداعی تقریب میں ایڈوکیٹ دشیانت اشکبار

چیف جسٹس رمنا کو عوام کا جج قرار دیتے ہوئے اُن کے سینئر رفیق ایڈوکیٹ کپل سبل نے کہا کہ تلاطم کے دوران بھی انہوں نے توازن برقرار رکھا جسے عدالت ہمیشہ اُنہیں یاد رکھے گی۔

نئی دہلی: سینئر ایڈوکیٹ دشیانت داوے آج چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کی وداعی تقریب میں یہ کہتے ہوئے کہ انہوں نے عدلیہ، عاملہ اور پارلیمنٹ کے بیچ تنقیح اور توازن ہمت کے ساتھ برقرار رکھا تھا اشکبار ہوگئے۔

 چیف جسٹس رمنا کو عوام کا جج قرار دیتے ہوئے اُن کے سینئر رفیق ایڈوکیٹ کپل سبل نے کہا کہ تلاطم کے دوران بھی انہوں نے توازن برقرار رکھا جسے عدالت ہمیشہ اُنہیں یاد رکھے گی۔ ایڈوکیٹ داوے نے کہا کہ وہ ملک کے بے شمار شہریوں کی نمائندگی کرتے ہوئے مخاطب ہورہے ہیں جن کے لئے جسٹس رمنا کھڑے رہے۔

انہوں نے شہریوں کے حقوق اور دستور کا تحفظ کیا جب وہ عہدہ کا جائزہ لئے تھے، وہ (دشیانت داوے) اِس اندیشہ میں تھے کہ عدالت کیسے دور سے گذر رہی ہے۔ وہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جسٹس رمنا توقعات میں پورے اُترے۔