مشرق وسطیٰ

حماس کو اس لمحے پر افسوس ہوگا کہ غزہ دوبارہ کبھی ویسا نہیں ہوگا جیسا پہلے تھا: گیلانٹ

اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلانٹ کا کہنا ہے کہ فوج غزہ کی پٹی پر ایک کثیر جہتی جامع حملہ کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہےڈ۔

یروشلم: اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلانٹ کا کہنا ہے کہ فوج غزہ کی پٹی پر ایک کثیر جہتی جامع حملہ کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہےڈ۔

متعلقہ خبریں
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او

انہوں نے کہا کہ اس حملے کے تناظر میں غزہ کی پٹی کبھی پہلے جیسی حالت کی جانب نہیں لوٹے گی ٹائمز آف اسرائیل اخبار کے مطابق مسٹرگیلانٹ نے غزہ کی پٹی کے ساتھ سرحد پر اپنی افواج سے کہا کہ میں نے تمام پابندیاں ختم کر دی ہیں، ہم نے علاقے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔ اب ہم مکمل حملے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

گیلنٹ نے غزہ کی سرحد پر فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ یہاں حقیقت کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ حماس غزہ میں تبدیلی چاہتی تھی اور وہ جو چاہتی تھی، اب اسے اس سے 180 ڈگری پر رجوع کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ حماس کو اس لمحے پر افسوس ہوگا کہ غزہ دوبارہ کبھی ویسا نہیں ہوگا جیسا پہلے تھا۔

یاد رہے 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر حیران کن حملے کے بعد جنگ کے چار روز میں 1100 اسرائیلی ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب غزہ پر خوفناک اسرائیلی بمباری اور دیگر نوعیت کے حملوں میں 800 کے لگ بھگ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔