حیدرآباد

حکومت دھان کی خریدی میں کسانوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دے گی: ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے ضلع ہیڈ کوارٹرس جنگاؤں کی ایک زرعی مارکٹ میں کم قیمت کی پیشکش پر دھان کے کسانوں کے احتجاج کے بارے میں میڈیا کی ایک رپورٹ کا ایکس پر جواب دیا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ حکومت دھان کی خریداری کیلئے سلسلہ میں کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کو برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے  ضلع ہیڈ کوارٹرس جنگاؤں کی ایک زرعی مارکٹ میں کم قیمت کی پیشکش پر دھان کے کسانوں کے احتجاج کے بارے میں میڈیا کی ایک رپورٹ کا ایکس پر جواب دیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں تنہا کامیابی حاصل کرنے بی جے پی کو شاں: ترون چگھ
کابینہ کے فیصلوں پر بحث، چیف منسٹر ریونت ریڈی کی وضاحت
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
مسلم بھائیوں کو ماہ صیام کی چیف منسٹر کی مبارکباد
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر

ریڈی نے کہا کہ حکومت، عہدیداروں اور تاجرین کے درمیان خفیہ مفاہمت کی اجازت نہیں دے گی تاکہ کسانوں کے ساتھ ناانصافی کی جاسکے۔انہوں نے ضلع جنگاؤں کے ایک عہدیداروں کی ستائش کی جس میں نہ صرف کسانوں کو کم قیمت کی پیشکش کرنے والے تاجرین کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا حکم دیا۔

 بلکہ مارکٹ کے ایک عہدیدارکو معطل بھی کردیا جس نے کسانوں کے مسائل کی یکسوئی میں غفلت کا مظاہرہ کیا تھا چیف منسٹر ریاست بھر کے عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ دھان کی خریدی کے سلسلہ میں چوکنا رہیں۔