جرائم و حادثات

دھوکہ دہی میں ملوث ٹولی گرفتار، بیرونی کرنسی ضبط

ایس او ٹی ایل بی نگر پولیس نے بین ریاستی دھوکہ دہی میں ملوث ٹولی کو گرفتار کرلیا اور 27کروڑ روپئے کی ترکی کی کرنسی ضبط کرلیا۔

حیدرآباد: ایس او ٹی ایل بی نگر پولیس نے بین ریاستی دھوکہ دہی میں ملوث ٹولی کو گرفتار کرلیا اور 27کروڑ روپئے کی ترکی کی کرنسی ضبط کرلیا۔

پولیس پریس نوٹ کے بموجب ایلور کے 66 سالہ ایم اوم ناگا پرشاد، 32 سالہ جی جیوتی روی تیجا، 55 سالہ ٹی وینکٹ ناگراج، 25 سالہ این جیون ستیا عرف جیون جو بی ٹیک ہے اور 24 سالہ ایم تیجا کو گرفتار کرلیا گیا

جبکہ ان کا ایک ساتھی بی بورجی مفرور بتایا گیا ہے۔ ان کے قبضہ سے 27 کروڑ ترکی کرنسی، ایک کار، 2واکی ٹاکی اور 6 سل فونس ضبط کرلئے گئے۔

a3w
a3w