تلنگانہ

دہلی میں بی آر ایس کے مرکزی دفتر کا جلد افتتاح

صدر بی آر ایس و چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ‘ 4 مئی کو دہلی کے پاش علاقہ وسنت وہار میں تعمیر کردہ بی آر ایس کے قومی دفتر کا افتتاح کریں گے۔

حیدرآباد: صدر بی آر ایس و چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ‘ 4 مئی کو دہلی کے پاش علاقہ وسنت وہار میں تعمیر کردہ بی آر ایس کے قومی دفتر کا افتتاح کریں گے۔

متعلقہ خبریں
نائیڈو کو 7 منڈل واپس کرنے کے لئے راضی کریں:ہریش راؤ
ٹی سرینواس یادو کی کانگریس میں شمولیت کی قیاس آرائی
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)

یہاں اس بات کا بھی تذکرہ ضروری ہے کہ گذشتہ دنوں ریاستی وزیربی آر ایس کے دفتر کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیاتھا۔ دہلی میں بی آر ایس دفتر کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیاتھا۔

دہلی میں بی آر ایس دفتر کے تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہو چکے ہیں۔ 3 منزلہ عمارت پر مشتمل بی آر ایس دفتر کو عصری سہولتوں سے آراستہ کیاگیا ہے۔

دفتر میں صدر پارٹی کا خصوصی چیمبر‘ ایک لائبریری دوکانفرنس ہال‘ پارٹی قائدین کے لئے الگ الگ رومس تعمیر کئے گئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی دفتر کی افتتاحی تقریب میں صدر عام آدمی پارٹی اروند کجریوال‘ چیف منسٹر پنجاب بھگونت سنگھ مان‘ سابق چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو‘ سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا اودھوٹھاکرے کو مدعو کئے جانے کا امکان ہے۔

a3w
a3w