شمالی بھارت

یوپی میں ذبیحہ گاؤ میں ملوث ایک شخص پولیس انکاؤنٹرمیں ہلاک

پولیس کو اس سلسلہ میں اطلاع وصول ہوئی کہ ملزم ہفتہ کو رات دیر گئے وہیکل کے ذریعہ مرادآباد آنے والا ہے جس کے بعد ہم نے گرفتارکرنے کیلئے اقدامات شروع کردئیے۔

رامپور: ایک شخص جس کے تعلق سے بتایاگیا ہے کہ ذبیحہ گاؤ میں ملوث ہیں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوگیا۔ سرکاری عہدیداروں نے آج یہاں یہ بات بتائی اور کہا کہ یہ واقعہ رامپور ضلع میں پیش آیا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک دوسرا شخص زخمی ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج
تاوان کے لئے 6 سالہ بچہ کو اغوا کر کے ہلاک کردیا گیا

یہ بات رامپورسپرنٹنڈنٹ پولیس راجیش دیویدی نے بتائی اور کہا ہے کہ پٹوائی پولیس اسٹیشن علاقہ میں گائے کو کاٹنے کے کیس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ پولیس کو اس سلسلہ میں اطلاع وصول ہوئی کہ ملزم ہفتہ کو رات دیر گئے وہیکل کے ذریعہ مرادآباد آنے والا ہے جس کے بعد ہم نے گرفتارکرنے کیلئے اقدامات شروع کردئیے۔

 اس مقصد کے لئے پٹوائی پولیس نے ایک چیک پوائنٹ قائم کیا۔ جس کے دوران معلوم ہوا کہ ایک وہیکل مرادآباد سے انتہائی تیز رفتار سے آرہی ہے تاہم چیک پوائنٹ کو دیکھ کر کار میں سوار افراد واپس ہونے کی کوشش کرنے لگے لیکن پولیس نے ان کا تعاقب کیا۔ عہدیدارنے بتایاہے کہ کار ڈرائیور کے قابو سے باہرہوکر الٹ گئی۔

 یہ واقعہ ملاک پولیس اسٹیشن علاقہ میں پیش آیا۔ دو ملزمین موٹرکار سے باہر  آئے اور پولیس کے عہدیداروں پر فائرنگ شروع کردی۔ جس کے بعد پولیس کو اپنی تحفظ کیلئے جوابی فائرنگ کرنی پڑی جس کی وجہ دونوں ملزمین زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہاسپٹل لایاگیا جہاں پرساجد (23)کا علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔

 یہ بات ایس پی نے بتائی اور کہا کہ دوسرا ملزم ببلو دواخانہ میں زیرعلاج ہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس راجیش نے بتایاہے کہ ساجد اور ببلو مرادآباد کے ساکن ہیں‘ اپنا طویل مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔

a3w
a3w