دہلی

دہلی میں منکی پوکس کا پہلا کیس، اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی)، پونے نے ایک شخص کے منکی پاکس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ متاثرہ کو لوک نائک اسپتال کے آئسولیشن سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ متاثرہ شخص کے قریبی لوگوں کی شناخت ہو گئی ہے۔

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے دہلی میں منکی پاکس کے متاثرین پائے جانے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود نے اتوار کے روز یہاں ایک بیان میں کہا کہ دہلی کے رہنے والے ایک 34 سالہ شخص کو لوک نائک اسپتال میں منکی پاکس کے مشتبہ معاملے کے طور پر ‘الگ تھلگ’ رکھا گیا تھا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی)، پونے نے اس شخص کے منکی پاکس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ متاثرہ کو لوک نائک اسپتال کے آئسولیشن سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ متاثرہ شخص کے قریبی لوگوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ وزارت کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

a3w
a3w