تلنگانہ

دیوالی کا تہوار، عوام کو چیف منسٹر کے سی آر کی مبارکباد

چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے آج ریاست اور ملک کے عوام کو روشنیوں کے تہوار دیوالی کی مبارکباددی۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے آج ریاست اور ملک کے عوام کو روشنیوں کے تہوار دیوالی کی مبارکباددی۔

چیف منسٹر نے کہاکہ ملک کے عوام، برائی پر نیکی کی فتح کی علامت کے طورپر دیوالی مناتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دیوالی جہالت سے نجات پانے اور علم کی روشنی پھیلانے کی تعلیم دیتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان کی خواہش ہے کہ تلنگانہ کی طرح ملک کے عوام کی زندگیوں میں خوشحالی اور ترقی آئے۔

کے سی آر نے عوام سے خواہش کی ہے کہ انتہائی عقیدت اور دوستانہ ماحول میں تہوار منائیں اور آتشبازی کے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ جسم کے کسی اعضاء کو نقصان نہ پہنچے۔