حیدرآباد

راجہ سنگھ کی گستاخی کے خلاف کل ہند مجلس تعمیر ملت کا احتجاجی جلسہ

بی جے پی لیڈر راجہ سنگھ کی گستاخیوں کے خلاف کل ہند مجلس تعمیر ملت نے چہارشنبہ 24اگست کو بعد مغرب گلشن خلیل مانصاحب ٹینک میں ایک احتجاجی جلسہ کا اہتمام کیا ہے جس کی صدارت صدر تنظیم محمد ضیأ الدین نیّر کریں گے۔

حیدرآباد: بی جے پی لیڈر راجہ سنگھ کی گستاخیوں کے خلاف کل ہند مجلس تعمیر ملت نے چہارشنبہ 24اگست کو بعد مغرب گلشن خلیل مانصاحب ٹینک میں ایک احتجاجی جلسہ کا اہتمام کیا ہے جس کی صدارت صدر تنظیم محمد ضیأ الدین نیّر کریں گے۔

اس جلسہ سے مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ امیر امارت ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھرا پردیش‘ حامد محمد خان امیر جماعت اسلامی تلنگانہ و اڑیسہ‘ عزیز پاشاہ سابق رکن راجیہ سبھا‘مولانا سید فضل اللہ قادری الموسوی سجادہ نشین درگاہ حضرت موسیٰ قادری‘مولانا عبید الرحمان اطہرامام و خطیب مسجد ٹین پوش ریڈ ہلز‘ محمد عمر احمد شفیق معتمد عمومی تعمیر ملت‘ خواجہ معز الدین ایڈوکیٹ‘ سید شفیع اللہ ایڈوکیٹ اور محمد سیف الرحیم قریشی نائب معتمد عمومی تعمیر ملت مخاطب کریں گے۔

کنوینر و معتمد اسٹڈی سرکل ڈاکٹر یوسف حامدی نے عاشقان رسول ﷺ سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔