حیدرآباد

سائبر آباد پولیس نے 2.5 کروڑ مالیتی ڈرگس کو تلف کردیا

سائبر آباد پولیس نے 2.5کروڑ مالیتی ڈرگس کو تلف کردیا ہے۔ 1338.05 کیلو گانجہ،485 ایم ایل ویڈ آئیل اور 11 گرام کوکین کو جن کی جملہ مالیت2.5 کروڑ بتائی گئی ہے، حیدرآباد ویسٹ مینجمنٹ پراجکٹ دنڈیگل میں نذ رآتش کردیا گیا۔

حیدرآباد: سائبر آباد پولیس نے 2.5کروڑ مالیتی ڈرگس کو تلف کردیا ہے۔ 1338.05 کیلو گانجہ،485 ایم ایل ویڈ آئیل اور 11 گرام کوکین کو جن کی جملہ مالیت2.5 کروڑ بتائی گئی ہے، حیدرآباد ویسٹ مینجمنٹ پراجکٹ دنڈیگل میں نذ رآتش کردیا گیا۔

پولیس نے چہارشنبہ کے روز یہ بات بتائی۔ گذشتہ2برسوں کے دوران سائبرآباد کمشنریٹ پولیس نے تقریباً5406 کیلو گرام گانجہ،10.86 لیٹر حشیش آئیل / ویڈ آئیل،141کیلو الپرازولم،206گرام کوکین،200گرام اوپیئم اور 333 گرام ایم ڈی ایم اے کوضبط کیا تھا۔

ان میں 1338.05 کیلو گانجہ،485 ملی میٹر ویڈآئیل اور11گرام کوکین کو سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے مختلف8 پولیس اسٹیشنوں کے حدود سے ضبط کیا گیا تھا جبکہ 198.131 کیلو گانجہ اور100ملی میٹر ویڈآئیل کو دنڈیگل پولیس اسٹیشن کے حدود سے ضبط کیا گیا۔

منشیات کے چلن پر قابو پانا سائبر آباد پولیس کی اولین ترجیح رہی ہے۔ ڈی سی پی شمس آباد آر جگدیشور ریڈی نے یہ بات بتائی۔

a3w
a3w