حیدرآباد

ووٹر آئی ڈی کارڈ کیلئے18 سال عمر کے نوجوانوں سے نام درج کرانے کی اپیل

الیکشن کمیشن آف انڈیا پیشگی ووٹر آئی ڈی کارڈ کے حصول کے خواہشمند17سالہ سے زائد عمر کے نوجوانوں کیلئے ”ایڈوانسڈ اپلی کیشن سہولت“ فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اس سہولت سے استفادہ کرنے کی خواہش کی ہے۔

حیدرآباد: الیکشن کمیشن آف انڈیا، حیدرآباد الیکشن اتھاریٹی نے ضلع حیدرآباد کے15 اسمبلی حلقہ جات میں مقیم 18 سال عمر کے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فہرست رائے دہندگان میں اپنا نام درج کرائیں۔ ان اسمبلی حلقوں کے اہل افراد کو ووٹر بننے کیلئےhttp://www.nvsp.in/. پر اپنا نام درج کرناہوگا۔

حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور جی ایچ ایم سی کمشنر ڈی ایس لوکیش کمار نے یہ بات بتائی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا پیشگی ووٹر آئی ڈی کارڈ کے حصول کے خواہشمند17سالہ سے زائد عمر کے نوجوانوں کیلئے ”ایڈوانسڈ اپلی کیشن سہولت“ فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اس سہولت سے استفادہ کرنے کی خواہش کی ہے۔

a3w
a3w