کھیل

سراج کے باونسر سے جوس بٹلر کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا

جمعرات کو مانچسٹر میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں جسپریت بمراہ کی جگہ محمد سراج پلیئنگ الیون میں کھیل رہے تھے۔

مانچسٹر: جمعرات کو مانچسٹر میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں جسپریت بمراہ کی جگہ محمد سراج پلیئنگ الیون میں کھیل رہے تھے۔

انہوں نے اپنے جان لیوا باؤنسر سے انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر کو کافی پریشان کیا۔ سراج کی مسلسل دو گیندیں بٹلر کے ہیلمٹ پر لگیں۔ اس کے بعد میڈیکل ٹیم اور فزیو کو بار بار میدان میں آنا پڑا۔ باؤنسر اتنا خطرناک تھاکہ بٹلر کا ہیلمٹ بھی ٹوٹ گیا۔

انگلینڈ کی اننگز کے 19ویں اوور میں سراج بولنگ کررہے تھے۔ اس اوور کی چوتھی اور پانچویں گیند جوس بٹلر کے ہیلمٹ پر گئی۔ چوتھی گیند لگنے سے بٹلر کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا۔ اسی دوران فزیو اور میڈیکل ٹیم کے بار بار پہنچنے کی وجہ سے تقریباً 20 منٹ تک میچ روکنا پڑا۔ جوز نے سراج کی گیند کو کھیلنا چاہا لیکن گیند کی رفتار اتنی زیادہ تھی کہ گیند بلے پر نہیں آرہی تھی۔

تاہم بٹلر’سراج کی بولنگ سے زیادہ زخمی نہیں ہوئے اور میچ میں 60 رنز بنائے۔ وہ انگلینڈ کیلئے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی تھے۔ اس سے قبل سراج نے انگلینڈ کی اننگز کے دوسرے اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے جونی بیرسٹو اور جو روٹ کو کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین کا راستہ دکھایا۔

یہ میچ میں سراج کا پہلا اوور تھا۔ اوور کی تیسری گیند پر بیرسٹو کو شریاس آئر نے کیچ کرایا، پھر اوور کی آخری گیند پر جو روٹ آؤٹ ہوگئے۔ سراج کے دونوں وکٹ لینے سے پہلے سابق کپتان ویراٹ کوہلی آئے تھے اور انہیں کچھ سمجھایا اور بتایا کہ بیرسٹو اور روٹ کو کہاں بولنگ کرنی ہے۔

دونوں نے دوبارہ ایک ساتھ جشن بھی منایا۔ اس میچ میں ہندوستان کیلئے ہاردک پانڈیا سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے۔ انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ اس میاچ میں وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت کی شاندار سنچری اور ہاردیک پانڈیا کے آل راونڈ مظاہرہ کی مدد سے ہندوستان نے انگلینڈ کو 5 وکٹس سے شکست دیکر 3 میچاس کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔