تلنگانہ

سرکاری6 میڈیکل کالجوں میں کلاسس کے آغاز کی اجازت

نیشنل میڈیکل کونسل (این ایم سی) نے تلنگانہ کے 6سرکاری میڈیکل کالجوں کو تعلیمی سال2023-24 سے کلاسس کے آغاز کی اجازت دے دی۔

حیدرآباد: نیشنل میڈیکل کونسل (این ایم سی) نے تلنگانہ کے 6سرکاری میڈیکل کالجوں کو تعلیمی سال2023-24 سے کلاسس کے آغاز کی اجازت دے دی۔

متعلقہ خبریں
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
ایل آر ایس درخواست گزاروں کے لیے خوشخبری، فیس پر خصوصی رعایت
ورنگل پولیس کے نئے سونگھنے والے کتے فورس میں شامل، کمشنر کا معائنہ
پورے شعور کے ساتھ قرآن کے پیغام کو سمجھیں اور اس کی دعوت پر لبیک کہیں: جماعت اسلامی کے جلسہ استقبالِ رمضان
ہنمکونڈا میں تلنگانہ-کیرالہ یوتھ کانفرنس، ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے چہارشنبہ کی شب ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نرمل، کریم نگر، اور سرسلہ میڈیکل کالجوں کی منظوری کا عمل آخری مرحلہ میں پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ این ایم سی نے جاریہ سال سے9کے منجملہ6سرکاری میڈیکل کالجوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی شروعات کی اجازت دے دی ہے۔

جن 6کالجوں کو پہلے ہی منظوری مل چکی ہے ان میں جنگاؤں، آصف آباد، کاماریڈی، کھمم، وقار آباد اور بھوپال پلی کے میڈیکل کالجس شامل ہیں جبکہ نرمل، کریم نگر اور سرسلہ میڈیکل کالجس کی منظوری کا عمل قطعی مرحلہ میں داخل ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ، چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے صحت مند تلنگانہ (آروگیہ تلنگانہ) کے ویژن کے مطابق ہر ایک ضلع میں ایک میڈیکل کالج کے قیام کے مشن پر تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔