شمالی بھارت

عتیق اشرف کیس، 3 افراد گرفتار ملزمین کو صحافیوں کی طرح تربیت دی گئی تھی

تین حملہ آور جنہوں نے گینگسٹر عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو گولی مارکر ہلاک کردیا تھا ان کو صحافیوں جیسے برتاؤ کرنے کی ٹریننگ دی گئی تھی۔

لکھنؤ: تین حملہ آور جنہوں نے گینگسٹر عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو گولی مارکر ہلاک کردیا تھا ان کو صحافیوں جیسے برتاؤ کرنے کی ٹریننگ دی گئی تھی جس کے بعد وہ میڈیا گروپ کے ساتھ ہسپتال میں شامل ہوئے جہاں بھائیوں کو گولی ماردی گئی تھی۔

تینوں افراد جنہوں نے اصل ملزم کو گینگسٹر عتیق احمد اور ان کے بھائی کے قتل کے ملزمین کی مدد کی تھی۔ یہ لوگ رپورٹر کی حیثیت سے وہاں پہنچے تھے جنہیں اسپیشل تحقیقاتی ٹیم نے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے جمعرات کو یہ بات بتائی۔ تینوں افراد جو مقامی نیوز ویب سائیڈ پر کام کرتے تھے‘ انہوں نے مختلف آلات کے ذریعہ تیواری کی مدد کی تھی۔ ان لوگوں کو باندا ریلوے اسٹیشن پر تحقیقاتی ٹیم نے گرفتار کرلیا۔

قاتل لولیش تیواری‘ ارون موریا اور سنی سنگھ ہیں۔ انہیں مکمل ایک دن تک صحافی کی حیثیت سے تربیت دی گئی جس کے بعد انہوں نے ٹیلی ویژن کیمروں کے سامنے درجنوں پولیس والوں کے درمیان 15 اپریل کو فائرنگ کرتے ہوئے ہلاکت کی کارروئی انجام دی۔

a3w
a3w