سعودی عرب میں ملکی و غیر ملکی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ
سعودی حکومت کی جانب سے خانگی شعبہ کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ میں بڑا اضافہ کردیا گیا، جس سے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے۔
ریاض: سعودی حکومت کی جانب سے خانگی شعبہ کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ میں بڑا اضافہ کردیا گیا، جس سے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے پرائیویٹ سیکٹر ملازمین کی کم از کم تنخواہ 3ہزار 200ریال تھی، جسے بڑھا کر 4ہزار ریال کردیا گیا ہے۔
ہیومن ریسورسس ڈیولپمنٹ فنڈ کی جانب سے یہ اضافہ کیا گیا ہے، جو 5ستمبر 2023ء سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔
ملازمین کو ملنے والی تنخواہیں اب بڑھ کر ملیں گی۔فنڈس حکام نے اس حوالہ سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بنیادی تنخواہ میں اضافہ کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمت کے لیے سعودی شہریوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
دوسری جانب سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لئے خاص ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرہ کے بعد لائسنس ہولڈرز حجاموں سے ہی اپنے بال منڈوائیں۔
وزارت حج و عمرہ نے ٹوئٹر (ایکس) پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عمرہ زائرین مقررہ باربر شاپس ہی سے بال ترشوانے یا منڈوانے کا اہتمام کریں۔
‘راستوں میں بال منڈوانے سے گریز کریں۔ اس سلسلے میں وزارت حج و عمرہ کی جانب سے بنائے گئے قانون پرعمل درآمد میں تعاون کریں ’۔
وزارت کے مطابق سعودی حکومت نے حفظان صحت کے ضوابط کے مطابق باربر شاپس قائم کی ہیں۔ زائرین انہی شاپس سے اپنے بال منڈوانے کو ترجیج دیں۔