سیول اسسٹنٹ سرجن کی 950 جائیدادوں پر تقررات، فہرست جاری
تلنگانہ میں محکمہ صحت میں 950 سیول اسسٹنٹ سرجنس کی جائیدادوں پر تقررات کے لئے آج سلیکشن فہرست جاری کی گئی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں محکمہ صحت میں 950 سیول اسسٹنٹ سرجنس کی جائیدادوں پر تقررات کے لئے آج سلیکشن فہرست جاری کی گئی ہے۔
جملہ 950سیول اسسٹنٹ سرجن کے پوسٹ میں ڈائرکٹوریٹ آف پبلک ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر کے تحت 734‘ تلنگانہ اسٹیٹ ویدیاودھاناپرشدکے تحت 209 اور شعبہ آئی پی ایم میں 7پوٹسس شامل ہیں۔
میڈیکل اینڈہیلت سرویس ریکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے جاریہ سال جون میں 969 عہدوں پر تقررات کے لئے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔
4803 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی تھیں۔ محکمہ صحت عامہ کی جانب سے امیدواروں کے اسنادکی جانچ کے بعد میرٹ لسٹ جاری کی تھی۔
میرٹ لسٹ کی بنیاد پرآج 950 عہدوں کے لئے سلیکشن لسٹ جاری کی گئی۔
منتخبہ امیدواروں کو ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤنے مبارکباددی۔ ٹویٹر پرتبصرہ کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہاکہ کے سی آر کی دوراندیش قیادت میں تقررات کا عمل انتہائی شفاف انداز میں پورا کیاجائے گا۔