دہلی

سیکیوریٹی چوک، امریکی صدر کے قافلہ کی کار امارات کے کراؤن پرنس کی ہوٹل میں داخل

سیکیوریٹی چوک، امریکی صدر کے قافلہ کی کار امارات کے کراؤن پرنس کی ہوٹل میں داخل

نئی دہلی: جی 20 چوٹی کانفرنس کے دوران پروٹوکول میں چوک ہوئی۔ امریکی صدرجوبائیڈن کے قافلہ کی ایک گاڑی غیرارادی طور پرہوٹل تاج کے احاطہ میں داخل ہوگئی جہاں متحدہ عرب امارات کے کراؤن پرنس کا قیام ہے‘ ذرائع نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
ہند۔ امریکہ۔ سعودی۔ امارات، ریلوے معاملت کا اعلان متوقع
مودی نے بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی
ٹرافک تحدیدات کے باعث شہر کی سڑکیں سنسان
تاج محل اور لال قلعہ دو دن بند رہیں گے

سیکیوریٹی چوک کی اطلاع ہفتہ کی صبح ملی۔ سیکیوریٹی ایجنسیاں ابتداً پریشان ہوگئی تھیں تاہم بعدازاں تحقیقات سے پتہ چلا کہ چوک اس لئے ہوئی کہ ڈرائیور نے آئی ٹی سی موریا ہوٹل جانے سے قبل جہاں امریکی صدرکاقیام ہے‘ ایک اور گاہک کو دوسری ہوٹل پہنچایا۔

ذرائع نے بتایاکہ ڈرائیور نے پولیس کوبتایاکہ اسے صبح 9:30بجے تک آئی ٹی سی موریا آنے کی ہدایت ملی تھی۔ صبح اس کے پاس کچھ وقت تھا۔ اس نے ایک اور مسافر کو صبح 8بجے تک تاج ہوٹل پہنچانے پرآمادگی ظاہرکی۔

یہ مسافر ایک تاجر ہے جو سیکیوریٹی ایجنسیوں کی طرف سے روکے جانے کے وقت کار میں موجود تھا۔ ڈرائیور نے مانا کہ اسے سیکیوریٹی پروٹوکول کی جانکاری نہیں ہے۔ اسے پوچھ تاچھ کے بعد چھوڑدیاگیا تاہم سیکیوریٹی ایجنسیوں نے اس ڈرائیور کوجوبائیڈن کے قافلہ سے ہٹادیا۔