انٹرٹینمنٹ
شاہ رخ خان‘ امارات کی برجیل ہولڈنگس کے برانڈ ایمبسڈر
برجیل‘ متحدہ عرب امارات میں مقیم ہندوستانی صنعت کار ڈاکٹر شمشیر ویالل کی ملکیت ہے۔ 56 سالہ شاہ رخ خان مینا ریجن میں ملٹی پلیٹ فارم اڈورٹائزنگ مہم میں دکھائی دیں گے جو ائندہ ہفتوں میں چلائی جائے گی۔
دُبئی: برجیل ہولڈنگس نے جو مینا ریجن (مڈل ایسٹ اینڈ نارتھ افریقہ ریجن)میں طبی خدمات فراہم کرنے والی ایک سرکردہ خانگی کمپنی ہے‘ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کو اپنا نیا برانڈ ایمبسڈر بنایا ہے۔
برجیل‘ متحدہ عرب امارات میں مقیم ہندوستانی صنعت کار ڈاکٹر شمشیر ویالل کی ملکیت ہے۔ 56 سالہ شاہ رخ خان مینا ریجن میں ملٹی پلیٹ فارم اڈورٹائزنگ مہم میں دکھائی دیں گے جو ائندہ ہفتوں میں چلائی جائے گی۔ شاہ رخ پہلی مرتبہ ہیلت کیر ایمبسڈر کے رول میں ہوں گے۔
2023 میں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان سے ان کی بڑے پردہ پر واپسی ہونے والی ہے۔ برجیل ہولڈنگس‘ مینا ریجن میں 39 دواخانے اور میڈیکل سنٹرس چلاتی ہے۔ برجیل نے حال میں سعودی عرب نے اپنے کاروبار کو توسیع دینے کا اعلان کیا ہے۔ وہ 2030 تک مملکت میں 1 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔