جرائم و حادثات

شوہر اور سسرال کی جانب سے ہراسانی سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی

سب انسپکٹر پولیس سوامی کے بموجب 23 سالہ خاتون مہوین ساکن بی بی شاہ درگاہ سنتوش نگر نے اپنے مکان میں سیلنگ فیان سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ خاتون کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

حیدرآباد: سنتوش نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل شام ایک خاتون کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔

سب انسپکٹر پولیس سوامی کے بموجب 23 سالہ خاتون مہوین ساکن بی بی شاہ درگاہ سنتوش نگر نے اپنے مکان میں سیلنگ فیان سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ خاتون کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

پولیس عہدیدار کے بموجب مہوین کی شادی مبین کے ساتھ 2019 میں ہوئی تھی‘ خاتون کو ایک لڑکا بھی ہے۔ شوہر اور سسرال کی جانب سے مبینہ طور پر مزید جہیز کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

خاتون نے ہراسانی سے تنگ آکر یہ انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے شوہر اور سسرال کے ارکان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس نے لاش کا آج عثمانیہ دواخانہ میں پوسٹ مارٹم کروایا اورلاش ورثاء کے حوالے کردی۔