حیدرآباد

ایم ایم ٹی ایس خدمات میں میڑچل اورعمدہ نگرتک توسیع

ایم ایم ٹی ایس جوشہر کے مضافاتی ٹرین سرویس ہے‘اب تقریباً90 روٹ کیلومیٹر (آر کے ایم)پر دستیاب رہے گی اس روٹ کے تحت نئے علاقہ سکندرآباد۔میڑچل اور عمدہ نگر۔فلک نما کابھی احاطہ کیاگیا۔

حیدرآباد: ایم ایم ٹی ایس جوشہر کے مضافاتی ٹرین سرویس ہے‘اب تقریباً90 روٹ کیلومیٹر (آر کے ایم)پر دستیاب رہے گی اس روٹ کے تحت نئے علاقہ سکندرآباد۔میڑچل اور عمدہ نگر۔فلک نما کابھی احاطہ کیاگیا۔

ایم ایم ٹی ایس خدمات اب‘48 آر کے ایم تک چلائی جارہی ہیں مگر اس کی خدمات کو90 روٹ کیلو میٹرتک وسعت دے دی گئی ہے۔

نئے اسٹیشنوں پر مسافرین کے ہجوم کوکم کرنے کے لئے خدمات میں اضافہ کردیاگیا ہے اور یہ خدمات 106 تک پہونچ گئی ہیں۔دونوں جڑواں شہرکے علاقہ کے سب اربن ٹرین مسافرین کیلئے انڈین ریلویز نے سکندرآباد۔ میڑچل کے درمیان 20 ایم ایم ٹی ایس سرویسس کومتعارف کرایا ہے۔

ملکاجگری‘دیا نندنگر‘سیفل گوڑہ‘رام کشٹاپورم‘اموگوڑہ‘ کوالری بیارکس‘الوال‘بولارام‘گنڈلہ پوچم پلی اور گوڑہ ولی کے قریب کے اسٹیشنوں کے مسافرین اس ایم ایم ٹی ایس خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں فلک نما تک چلائی جانے والی ایم ایم ٹی ایس کی 20 خدمات میں عمدہ نگرتک توسیع کردی گئی ہے۔

عمدہ نگر‘شمس آباد ایرپورٹ کا قریب ترین ریلوے اسٹیشن ہے۔ایرپورٹ جانے کے خواہش مندمسافرین اب ان ایم ایم ٹی ایس خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔