تلنگانہ

ضلع نلگنڈہ میں ترقیاتی کاموں کیلئے 232کروڑ جاری

ان فنڈس سے نلگنڈہ میں آئی ٹی پارک اور اپروچ روڈس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پچالہ سومیشور مندر کے کام انجام دئیے جائیں گے۔

حیدرآباد: ریاستی حکومت کی جانب سے ضلع نلگنڈہ میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کیلئے 233.82 کروڑ روپے جاری کئے گئے اس سلسلہ میں آج جی او44 کی اجرائی عمل میں لائی گئی۔

ان فنڈس سے نلگنڈہ میں آئی ٹی پارک اور اپروچ روڈس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پچالہ سومیشور مندر کے کام انجام دئیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے شہر کے نیلگری ٹاؤن میں عصری تقاضوں سے لیس کلا بھارتی (آڈیٹوریم) کی تعمیر کیلئے 90.61 کروڑ روپے منظور کئے گئے۔ نلگنڈہ میں مستقل ہیلی یاڈ کی تعمیر کیلئے بھی رقومات منظور کی گئی ہیں۔

حکومت کے اس اقدام کے بعد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے شہر کو ترقیافتہ اور خوبصورت بنانے کے متعلق کیا گیا وعدہ پورا ہوا۔

گذشتہ روز چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ضلع نلگنڈہ کی ترقی کیلئے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا تھا۔