ایشیاء

عائشہ زہری بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر

عائشہ زہری نے سبکدوش ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمد حسین کی جگہ سنبھالی۔ زہری اس سے قبل محکمہ آبپاشی میں کام کر رہی تھیں۔ انہوں نے اپنی تعیناتی پر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے نوٹیفکیشن کے بعد اپنی نئی ذمہ داری سنبھالی۔

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے ضلع نصیر آباد میں پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر کے طورپر عائشہ زہری کومقرر کیا ہے۔ بلوچستان انتظامیہ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی خاتون کو ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈان نے چہارشنبہ کو معلومات دی۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو عائشہ زہری نے سبکدوش ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمد حسین کی جگہ سنبھالی۔ زہری اس سے قبل محکمہ آبپاشی میں کام کر رہی تھیں۔ انہوں نے اپنی تعیناتی پر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے نوٹیفکیشن کے بعد اپنی نئی ذمہ داری سنبھالی۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق زہری ایک الیکٹریکل انجینئر ہیں۔ انہوں نے چغائی کے اسسٹنٹ کمشنر کی حیثیت سے اپنی مدت کار کے دوران ضلع میں جرائم پیشہ افراد اور منشیات کے اسمگلروں کے خلاف متعدد چھاپے مارے اور بہت سے ملزمان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا۔

a3w
a3w