شمالی بھارت

عتیق اور اشرف کے چالیسویں کی رسومات برسرعام انجام نہیں دی گئیں

عتیق کی بیوی شائستہ پروین اوراشرف کی بیوی زینب مفرور ہیں۔ عتیق کے دو لڑکے عمر اور علی علحدہ جیلوں میں ہیں جبکہ دو نابالغ لڑکوں کو راج روپور میں ایک چائیلڈشیلٹرہوم میں رکھاگیاہے۔

پریاگ راج(اترپردیش): اترپردیش پولیس اس دن کی منتظر تھی اوراس نے ایک بڑا پٹرولنگ آپریشن شروع کیاتھا لیکن اسے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں
وائرل مکتوب فرضی، اشرف کے وکیل کا دعویٰ
عتیق احمد کے قاتل براہ لکھنو، پریاگ راج پہنچے تھے

مافیاسے سیاستداں بنے عتیق احمداور ان کے بھائی اشرف کی موت کے40 دن جمعرات کو مکمل ہوئے۔ تین مسلح حملہ آوروں نے15۔ اپریل کی رات ان دونوں کوپولیس تحویل میں اس وقت گولی ماردی تھی جب انہیں طبی معائنہ کیلئے موتی لال نہرو (کولوین) ڈیویژنل ہاسپٹل لے جایاجارہاتھا۔

25مئی کو دونوں بھائیوں کاچالیسواں تھا۔پولیس نے دن بھر کسری مساری قبرستان میں عتیق اور اشرف کی قبروں اورچکیہ علاقہ میں ان کے رشتہ داروں کے گھروں پر نظررکھی تھی۔

عتیق کی بیوی شائستہ پروین اوراشرف کی بیوی زینب مفرور ہیں۔ عتیق کے دو لڑکے عمر اور علی علحدہ جیلوں میں ہیں جبکہ دو نابالغ لڑکوں کو راج روپور میں ایک چائیلڈشیلٹرہوم میں رکھاگیاہے۔

میڈیاکی اطلاعات میں کہاگیاتھاکہ شائستہ اورزینب جمعرات کے روز چالیسواں کی رسم پوری کرنے آسکتی ہیں۔ اس رسم کے دوران قرآن خوانی کی جاتی ہے اور غریبوں کو غذا اورکپڑے دیئے جاتے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ عتیق کے ایک قریبی رشتہ دار نے ارکان خاندان کی غیرموجودگی میں اپنے گھر پر چالیسواں کی رسم انجام دی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ چالیسواں کے موقع پر مرحومین کی قبر پر جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کوئی بھی شخص اپنے گھرمیں مرحوم کے ارکان خاندان کے ساتھ فاتحہ پڑھ سکتاہے اورمرحوم کی مغفرت کیلئے غریبوں میں کھانا اورکپڑا تقسیم کرسکتاہے۔

اگر اس رسم کی تشہیر کی جاتی توارکان خاندان کیلئے مزید مصیبت پیداہوسکتی تھی۔

امیش پال قتل کے بعدسے پولیس ان کاپیچھا کررہی ہے۔ عتیق کا لڑکا اسد جو13۔ اپریل کو ایک انکاؤنٹر میں ہلاک ہواتھا‘ اس کا چالیسواں بھی اسی انداز میں کیاگیاتھا۔ عتیق اوراس کا بھائی اشرف دونوں ہی امیش پال قتل کیس کے ملزم ہیں۔

a3w
a3w