امریکہ و کینیڈا

سیاہ فام جنرل براؤن امریکی فوج کے نئے سربراہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے نئے چیف کی نامزدگی کا اعلان کیا، جنرل براؤن اس وقت امریکی ائیرفورس کے چیف آف اسٹاف ہیں۔

واشنگٹن: سیاہ فام جنرل چارلس کیوبراؤن کو امریکی فوج کا نیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کردیا گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے نئے چیف کی نامزدگی کا اعلان کیا، جنرل براؤن اس وقت امریکی ائیرفورس کے چیف آف اسٹاف ہیں۔

جنرل براؤن امریکی تاریخ کے دوسرے سیاہ فام چیف ہوں گے، اس سے پہلے جنرل کولن پاؤل اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی ستمبرمیں سبکدوش ہوں گے جس کے بعد جنرل چارلس کیو براؤن اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیردفاع اورچیف آف اسٹاف سیاہ فام ہوں گے۔

a3w
a3w