دہلی

غلام نبی آزاد سے 4 راؤنڈ مشاورت ہوئی تھی: کانگریس

غلام نبی آزاد کے وفادار وقار رسول وانی کو صدر پردیش کانگریس بنایا گیا۔ غلام نبی آزاد کو انتخابی مہم کمیٹی کی کمان سونپی گئی لیکن وہ فوری مستعفی ہوگئے جس سے پارٹی کو بڑی حیرت ہوئی۔

نئی دہلی: انتخابی کمیٹی کی سربراہی سے غلام نبی آزاد کے مستعفی ہونے کے بعد کانگریس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی نے ہر کمیٹی کے تعلق سے ان سے تفصیلی مشاورت کی تھی۔ غلام نبی آزاد کے ساتھ بات چیت کے 4  ادوار ہوئے تھے اور آخری راؤنڈ 14 جولائی کو ہوا تھا۔

کانگریس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سیف الدین سوز جس وقت صدر پردیش کانگریس تھے‘ غلام نبی آزاد جموں وکشمیر میں انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ تھے۔ منگل کے دن پارٹی نے اپنے جموں وکشمیر یونٹ کے نئے عہدیداروں کا اعلان کیا تھا۔

غلام نبی آزاد کے وفادار وقار رسول وانی کو صدر پردیش کانگریس بنایا گیا۔ غلام نبی آزاد کو انتخابی مہم کمیٹی کی کمان سونپی گئی لیکن وہ فوری مستعفی ہوگئے جس سے پارٹی کو بڑی حیرت ہوئی۔ غلام نبی آزاد‘ راجیہ سبھا کی نشست نہ ملنے کے بعد سے ناراض ہیں۔