یوروپ

قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے کو سخت سزا دی جائے گی: پوٹین

روس کے صدر ولادمیر پوٹین نے کہا ہے کہ جو بھی قرآن کو جلانے کا مجرم پایا جائے گا اسے ملک کے مسلم اکثریتی علاقوں میں سزا بھگتنی ہوگی۔

ماسکو: روس کے صدر ولادمیر پوٹین نے کہا ہے کہ جو بھی قرآن کو جلانے کا مجرم پایا جائے گا اسے ملک کے مسلم اکثریتی علاقوں میں سزا بھگتنی ہوگی۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی TASS کے مطابق پوٹین نے کہا ہے کہ جو بھی قرآن کو نذر آتش کرے گا، اْسے روس کے مسلمان اکثریتی خطہ میں سخت قید کی سزا ہوگی۔

پوٹین کا مذکورہ بالا فیصلہ روس کے حامی عسکری صحافیوں اور ٹیلی گرام چینلز کے مصنفین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ پوٹین کا یہ بیان وولگوگراڈ شہر کی رہائشی نکیتا زوراویل کو گذشتہ ماہ ایک مسجد کے سامنے قرآن نذر آتش کے جرم میں حراست میں لینے کے بعد سامنے آیا ہے۔

اسی طرح رواں سال کے شروع میں روس نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے رہنما راسم پالوڈان کی طرف سے قرآن کو نذر آتش کیے جانے کی بھی سخت مذمت کی تھی۔

a3w
a3w