Uncategorized

اغوا ہوجانے کی غلط فہمی پر امریکی خاتون نے ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ کیا اس طرح کا کام

امریکہ میں 48 سالہ خاتون نے اس غلط فہمی پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے سر پر گولی مار دی کہ وہ انھیں اغوا کرکے کہیں لے جا رہا ہے۔

واشنگٹن: امریکہ میں 48 سالہ خاتون نے اس غلط فہمی پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے سر پر گولی مار دی کہ وہ انھیں اغوا کرکے کہیں لے جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
دوستوں کی مدد سے اپنے اغوا کا ڈرامہ رچنے والا شخص گرفتار
نابالغ لڑکی کا اغواء اور عصمت ریزی کا واقعہ، ملزم کو 20 سال کی سزاء
اے پی میں 8دن کی نوزائیدہ کے اغوا کامعاملہ حل

امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست ٹیکساس میں پیش آیا۔ خاتون نے آن لائن ٹیکسی بک کرائی تھی اور اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھیں۔دوران سفر ایک سائن بورڈ گزرا جس سے انھیں لگا کہ یہ راستہ میکسیکو جا رہا ہے۔

اسی دم خاتون کے ذہن میں خیال آیا کہ ڈرائیور انھیں اغوا کرکے میکسیکو لے جا رہا ہے۔خاتون نے بغیر کچھ سوچے سمجھے اپنے بیگ سے پستول نکالی اور ڈرائیور پر گولیاں برسا دیں۔

ایک گولی ڈرائیور کے سر پر لگی جب کہ دوسری نے ہتھیلی پر زخم کیا۔ڈرائیور کی حالت تشویشناک ہے اور اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں اغوا کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ خاتون کو غلط فہمی ہوئی تھی۔

ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔آن لائن ٹیکسی کمپنی اس واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے خاتون کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

a3w
a3w