ایشیاء

مارشل لا کی بات کرنا ٹھیک نہیں : مریم اورنگ زیب

پاکستان کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے عمران خان کے یہ کہنے پر تنقید کی ہے کہ ملک میں مارشل لا لگ سکتا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے عمران خان کے یہ کہنے پر تنقید کی ہے کہ ملک میں مارشل لا لگ سکتا ہے۔

منگل کے دن اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق وزیراعظم لاقانونیت چاہتے ہیں‘ انتخابات نہیں۔ انہیں جمہوریت کی کوئی پرواہ نہیں۔

عمران خان‘ ملک میں ایمرجنسی کے حق میں ہیں۔ مریم اورنگ زیب نے پاکستان تحریک ِ انصاف (پی ٹی آئی) سربراہ کو خبردار کیا کہ ڈرانا دھمکانا انہیں کہیں کا نہ رکھے گا۔ سماء ٹی وی نے یہ اطلاع دی۔ حکومت دباؤ میں الیکشن کا اعلان نہیں کرے گی چاہے جو بھی ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان معاشرہ میں بے چینی پیدا کرنے کنٹینر پر چڑھنے کی تاریخ رکھتے ہیں۔ 2014 میں بھی وہ کنٹینر پر چڑھ کر احتجاج کررہے تھے۔

ان کی وجہ سے ہی چینی صدر کا دورہ منسوخ ہوا تھا۔ مریم اورنگ زیب نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اپنے دور میں چائنا۔ پاکستان اکنامک کوریڈار(سی پیک) کو درکنار کرنے کے قصوروار ہیں جس کا احیاء اب وزیراعظم شہباز شریف کررہے ہیں۔

مریم اورنگ زیب نے کہا کہ 4 سال میں عمران خان‘پاکستان مسلم لیگ نواز کے ایک بھی رکن کے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔

a3w
a3w