شمالی بھارت

اعظم خان کی نااہلی کے خلاف اسپیکر کو جینت چودھری کا مکتوب

صدر راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) جینت چودھری نے اسپیکر یوپی اسمبلی ستیش مہانا کو لکھ کر سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی اعظم خان کی نااہلی پر سوال اٹھایا۔

لکھنو۔ یکم نومبر: صدر راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) جینت چودھری نے اسپیکر یوپی اسمبلی ستیش مہانا کو لکھ کر سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی اعظم خان کی نااہلی پر سوال اٹھایا۔

انہوں نے اپنے مکتوب میں کہا کہ عدالت سے 3 سال جیل کی سزا سنائے جاتے ہی اعظم خان کو فوری نااہل قراردے دیا گیا جبکہ مظفرنگر کے بی جے پی رکن اسمبلی وکرم سائنی کے خلاف ایسی کارروائی نہیں ہوئی جنہیں ایم پی/ ایم ایل اے کورٹ نے 2 سال کی سزا سنائی تھی۔

عوامی نمائندگی قانون کے تحت اگر اعظم خان کے خلاف کارروائی ہوئی ہے تو پھر وکرم سائنی کے ساتھ ایسا کیوں نہیں ہوا؟۔ آر ایل ڈی سربراہ نے اعظم خان کی نااہلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد کے ساتھ مختلف معاملہ نہیں ہوسکتا۔

a3w
a3w