شمالی بھارت

مسلم پرسنل لا بورڈ کا نیا صدر منتخب کرنے اندور میں منعقد ہوگا اجلاس

نئے صدر کا انتخاب کرنے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ(اے آئی ایم پی ایل بی) کی مجلس عاملہ کا 2 روزہ اجلاس 3 اور 4 جون کو اندور (مدھیہ پردیش) میں منعقد ہوگا۔

لکھنو: نئے صدر کا انتخاب کرنے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ(اے آئی ایم پی ایل بی) کی مجلس عاملہ کا 2 روزہ اجلاس 3 اور 4 جون کو اندور (مدھیہ پردیش) میں منعقد ہوگا۔

متعلقہ خبریں
مسلمان فلسطین اور ملک کے پارلیمانی الیکشن کے لئے دعا کا اہتمام کریں : صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ
وسطی افریقہ کے ایک سرسبزو شاداب ملک زامبیا میں چند دن
ہند۔ امریکہ۔ سعودی۔ امارات، ریلوے معاملت کا اعلان متوقع
مین اسٹریم میڈیا کے لیے افرادسازی وقت کی اہم ضرورت : مولانا خالد سیف اللہ رحمانی
مدارس اور خانقاہوں کے ذریعہ بورڈ کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچایا جائے گا: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

صدر کا عہدہ مولانا رابع حسنی ندوی کے طویل علالت کے بعد 13 اپریل کو انتقال کرجانے کے بعد سے مخلوعہ ہے۔

بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے بتایا کہ بورڈ نے اپنے تمام 251 ارکان کا اجلاس طلب کیا۔

اتفاقِ رائے نہ ہوا تو بورڈ صدر اور 2 نائب صدور کو منتخب کرنے الیکشن کرائے گا۔

مولانا ندوی 4 میعاد کے لئے اتفاق ِ رائے سے صدر منتخب ہوئے تھے۔ مولانا رابع حسنی ندوی‘ مولانا علی میاں (سید ابوالحسن علی حسنی ندوی) مرحوم کے بھانجہ تھے۔