سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ
منہ میں کٹر رکھ کر پنسل چِھل رہی 6 سالہ لڑکی فوت
آرتیکا نامی جماعت اول کی طالبہ اپنے مکان کے چھت پر بہنوں کے ساتھ پڑھائی کے دوران منہ میں کٹر رکھ کر پنسل چِھل رہی تھی کہ کٹرسے پنسل کا برادا نکل کر لڑکی کے نظام تنفس میں پھنس گیا۔
ہمیرپور(اترپردیش): اترپردیش کے ہمیرپور میں ایک المناک واقعہ میں ایک 6 سالہ لڑکی پنسل کا برادا حلق میں پھنس جانے پر فوت ہوگئی۔
آرتیکا نامی جماعت اول کی طالبہ اپنے مکان کے چھت پر بہنوں کے ساتھ پڑھائی کے دوران منہ میں کٹر رکھ کر پنسل چِھل رہی تھی کہ کٹرسے پنسل کا برادا نکل کر لڑکی کے نظام تنفس میں پھنس گیا۔
لڑکی کی سانس رُک گئی اور اس کی حالت بگڑنے پر بہنوں نے اپنے والدین کو مطلع کیا جنہوں نے فوری اسے کمیونٹی ہیلت سنٹر منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے لڑکی کو مردہ قرار دیا۔