جنوبی بھارت

شری شری روی شنکر کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

ہیلی کاپٹر میں شری شری روی شنکر، ان کے دو معاونین اور پائلٹ سوار تھے۔

چینائی: آرٹ آف لیونگ کے بانی شری شری روی شنکر اور تین دیگر افراد کو لے جانے والے ایک نجی ہیلی کاپٹر کی خراب موسم کی وجہ سے چہارشنبہ کے روز تامل ناڈو کے ایروڈ ضلع میں ستھیامنگلم ٹائیگر ریزرو (ایس ٹی آر) کی قبائلی بستی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

ہیلی کاپٹر میں شری شری روی شنکر، ان کے دو معاونین اور پائلٹ سوار تھے۔

شری شری روی شنکر اور دیگر لوگ کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو سے تامل ناڈو میں تروپور جا رہے تھے۔

جب ہیلی کاپٹر ایس ٹی آر کے اوپر سے پرواز کر رہا تھا تبھی خراب موسم خراب ہونے کی وجہ سے پائلٹ کو ایس ٹی آر میں ایک قبائلی بستی یوکینیئم میں ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور کیا۔

یہاں موصو لہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ایک گھنٹے کے بعد موسم صاف ہوا اور ضروری منظوری ملنے کے بعد ہیلی کاپٹر نے دوبارہ تروپور کے لیے پرواز بھری۔