حیدرآباد

ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کیلئے پولیس کی بیداری مہم

شہر میں ووٹر رجسٹریشن کے ضمن میں مختلف کالجس کے طلباء کی جانب سے شروع کی گئی بیداری مہم متاثر کن ہے۔

حیدر آباد: شہر میں ووٹر رجسٹریشن کے ضمن میں مختلف کالجس کے طلباء کی جانب سے شروع کی گئی بیداری مہم متاثر کن ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و کمشنر جی ایچ ایم سی کی جانب سے ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج سے متعلق مختلف کالجس کے طلباء کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔

اس سلسلہ میں اے ایم ایس کالج کے طلباء کی جانب سے IMAX تھیٹر میں اورنظام کالج کے طلباء نے ایرم منزل میٹرو ریل اسٹیشن پر بیداری مہم میں حصہ لیا۔

اس مہم کے دوران طلباء نے آئی میکس تھیٹر اور میٹرو ریل اسٹیشن آنے والوں کو ووٹر لسٹ میں نام کے رجسٹریشن، آدھار لنک کرنے، فہرست میں موجود نام و پتہ کی غلطیوں کو دور کرنے، پتہ کی تبدیلی، شناختی کارڈ میں تبدیلی اور معذور افراد کی شناخت کے سلسلہ میں رابطہ کے رہنمائی کرتے ہوئے سب کو متاثر کیا۔

بالخصوص سمر ریویژن 2023ء پروگرام کے تحت یکم / جنوری 2023ء کو 18 سال مکمل کرنے والوں کے لئے ووٹر رجسٹریشن کے لئے فارم 6 اور ووٹر شناختی کارڈ کے لئے فارم 6B کے ذریعہ اندراج کرنے کے طریقہ کار سے واقف کروایا گیا۔

اس سلسلہ میں بوتھ لیول آفیسر سے ربط پیدا کرنے یا ہیلپ لائن ایپ کے ذریعہ رجسٹر کرنے اور ceo.telangana.gov.in ویب سائٹ پر ووٹر لسٹ میں نام چیک کرنے کے لئے رہنمائی کی گئی۔