تلنگانہ میں نومبر سے کاسٹ سروے کا آغاز متوقع، ہر گھر کا احاطہ کیا جائے گا
حکومت تلنگانہ، ریاست میں توقع ہے کہ 4 یا 5 نومبر سے کاسٹ سروے شروع کرے گی۔ امکان ہے کہ یہ سروے30 نومبر سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ، ریاست میں توقع ہے کہ 4 یا 5 نومبر سے کاسٹ سروے شروع کرے گی۔ امکان ہے کہ یہ سروے30 نومبر سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔
ریاستی وزیر پونم پربھاکر نے کل، کا بینہ اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس میں کاسٹ سروے کے پروفارما (نمونہ فارم) کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قائد راہول گاندھی کے عزم کے مطابق کاسٹ سروے کا عمل انجام دیا جائے گا۔
پونم پربھاکر نے کہا کہ اس سروے کیلئے80 ہزار سرکاری ملازمین کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور ان ملازمین کو مناسب تربیت بھی دی جائے گی۔ تلنگانہ اسمبلی میں منظورہ قرار داد کے مطابق ریاستی کابینہ میں کاسٹ سروے کے پر وفارما کو منظوری دی گئی ہے۔
توقع ہے کہ سروے کا عمل 30 نومبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ اس سروے میں ہر گھر کا احاطہ کیا جائے گا اور ہر گھر کے افراد کے نام درج کئے جائیں گے توقع ہے کہ سروے4یا5نومبر سے ریاست بھر میں شروع کیا جائے گا۔ حاصل کردہ پورے ڈاٹا کو عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔
پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے کہا کہ ہر ایک اسمبلی حلقہ کیلئے3500 اندراماں مکانات الاٹ کئے جائیں گے تاکہ ان مکانات کو اہل غریب افراد میں تقسیم کئے جاسکیں۔ دیوالی کے ایک یا دو دن بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی، اندراماں مکانات کے پروگرام کا آغاز کریں گے۔