دہلی

ایرانڈیا کے پہلے ایر بس A350-900 طیارہ کی آمد

پہلے ایر بس A350-900 طیارہ نے ایرانڈیا کے پرچم تلے ہفتہ کے دن اندراگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ میں لینڈنگ کی۔ اس طیارہ کا رجسٹریشن VT-JRA کے طورپر کرایا گیا ہے اور اس نے فرانس سے اڑان بھرنے کے بعد دہلی میں آج دوپہر 1:46 بجے لینڈنگ کی۔

نئی دہلی: پہلے ایر بس A350-900 طیارہ نے ایرانڈیا کے پرچم تلے ہفتہ کے دن اندراگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ میں لینڈنگ کی۔ اس طیارہ کا رجسٹریشن VT-JRA کے طورپر کرایا گیا ہے اور اس نے فرانس سے اڑان بھرنے کے بعد دہلی میں آج دوپہر 1:46 بجے لینڈنگ کی۔

متعلقہ خبریں
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹر ٹکرائے‘ 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
ایرانڈیا پر 10لاکھ روپے جرمانہ
ایرانڈیا نے تل ابیب سے اپنے ارکان عملہ کو بحفاظت نکال لیا
ایرانڈیا کی کایا پلٹنے کی کوششیں جاری

ایرانڈیا کی سینئر کمانڈر کپتان مونیکا بترا ویدیہ آبزرور کے طورپر طیارہ میں سوار تھیں۔ وہ ابتدائی چند ہندوستانی پائلٹس میں شامل ہیں جنہیں A350میں تربیت دی جائے گی۔ ایرانڈیا نے زائداز 10 برس اپنے بیڑہ میں پہلا نیا وائیڈ باڈی ایرکرافٹ شامل کیا ہے۔

اس طرح وہ A350 اڑانے والی پہلی ہندوستانی ایرلائن بن گئی ہے۔ایرانڈیا کے چیف اکزیکٹیو آفیسر و منیجنگ ڈائرکٹر کیمبل ولسن نے کہا کہ آج کا دن ایرانڈیا میں ہم سب کے لئے کافی اہم ہے۔ نئے طیارہ کو طویل مسافتی بلاوقفہ روٹس پر چلایا جاسکے گا۔

یہ طیارہ جنوری 2024 میں کمرشیل سروس شروع کردے گا۔ ابتدا میں اسے اندرون ملک چلایا جائے گا تاکہ عملہ اس کے سسٹم سے اچھی طرح واقفیت حاصل کرلے۔ A350 کے کمرشیل آپریشنس کا شیڈول آئندہ ہفتوں میں جاری کردیا جائے گا۔

ایرانڈیا کا A350-900 طیارہ 3 کلاس کیبن کنفیگریشن والا ہے۔ اس میں جملہ 316 نشستیں ہوں گی۔ 28 پرائیوٹ بزنس کلاس سوٹ ہوں گے جن میں فُل فلیٹ بیڈس کی سہولت ہوگی۔

24 پریمیم اکانومی سیٹس ہوں گی اور 264 اکانومی کلاس سیٹس ہوں گی جو کشادہ ہوں گی۔ ایرانڈیا نے ایسے 20 طیاروں کا آرڈر دیا ہے۔ مزید 5 طیارے مارچ میں مل جائیں گے۔