چھتیس گڑھ کے 86 ماوسٹوں کی تلنگانہ میں خودسپردگی
پڑوسی ریاست چھتیس گڑھ کے ممنوعہ ماونواز گروپ کے 86 ارکان نے ہفتہ کے روز بھدرا دری کتہ گوڑم میں خود کو پولیس کے حوالہ کردیا۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) پڑوسی ریاست چھتیس گڑھ کے ممنوعہ ماونواز گروپ کے 86 ارکان نے ہفتہ کے روز بھدرا دری کتہ گوڑم میں خود کو پولیس کے حوالہ کردیا۔
خود سپرد86 ماوسٹوں میں 4، ایریا کمیٹی کے ارکان (اے سی ایم ایس) بھی شامل ہیں، ان ماوسٹوں نے تشدد کی راہ ترک کرتے ہوئے افراد خاندان کے ساتھ پرامن زندگی گزار نے کیلئے خودسپردگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان ماوسٹوں نے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) ملٹی زون۔I ایس چندرشیکھر کے سامنے خودسپردگی اختیار کی۔ کتہ گوڑم کے ایس پی بی روہت راجو نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ4 ایریا کمیٹی کے ارکان پر فی کس 4لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔
سابق باغیوں کی باز آبادی کاری، انہیں مدد کی فراہمی کے اقدامات کی اطلاع کے بعد ماوسٹ خودسپرد ہورہے ہیں۔
مزید براں انہیں یہ معلوم ہوا ہے کہ پولیس کے آپریشن چیوتہ پروگرام کے تحت قبائیلی افراد کی بہبود کے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے دوران اب تک224 ماوسٹ، خودسپرد ہوچکے ہیں۔
پولیس کے مطابق ممنوعہ ماوسٹ (سی پی آئی) کی جانب سے فرسودہ نظریات پر عمل پیرا ہونے کی جانکاری کے بعد ماوسٹ ارکان، قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں۔
حالیہ دنوں ماوسٹوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آنے سے رام پور گاؤں کی ایک قبائیلی خاتون اپنے ایک پیر سے محروم ہوگئی جبکہ سو ڈی پارا گاؤں میں دھماکہ سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی تھی۔ تلنگانہ پولیس نے ماوسٹوں سے اپیل کی کہ وہ پرامن زندگی گزاریں اور اپنے ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں۔