ایشیاء

چین کا مشن ‘چانگ ای 6’ چاند کے مدار میں داخل ہوگیا

پاکستان کی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کو آج شام تک چاند کے مدار میں چھوڑاجائےگا، پاکستان کی پہلی سیٹلائٹ چاند کے قریب مدارمیں چکر اورتصاویرلےگی.

بیجنگ: چین کا مشن چانگ ای 6 چاند کے مدار میں داخل ہوگیا، پاکستان کی پہلی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کو آج شام تک چاند کے مدار میں چھوڑاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چینی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چین کا مشن چانگ ای 6 چاند کے مدار میں داخل ہوگیا، چینی مشن کیساتھ پاکستان کی سیٹلائٹ منسلک ہے۔

پاکستان کی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کو آج شام تک چاند کے مدار میں چھوڑاجائےگا، پاکستان کی پہلی سیٹلائٹ چاند کے قریب مدارمیں چکر اورتصاویرلےگی.

پاکستان کی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر میں 2 کیمرے نصب ہیں ، سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے 16 مئی کو تصاویر ملنا شروع ہوں گی۔

چینی مشن چانگ ای 6 جون کےپہلےہفتے میں چاندکی سطح پر اترے گا۔

دوسری جانبترجمان اسپارکو کا کہنا ہے کہ آئی کیوب قمر کو کامیابی سے چاند کے مدار میں چھوڑ دیا گیا، مدار میں سیٹلائٹ ڈیزائن کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، امیجنگ پے لوڈ مکمل طور پر فعال ہے۔

آئی کیوب قمر چینی مشن چانگ ای 6 کیساتھ 3 مئی کو چاند پرروانہ ہواتھا، یہ تاریخی لمحہ پاکستان کے وقت کے مطابق 3 مئی کی دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔

a3w
a3w