بھارتسوشیل میڈیا
ڈیٹال صابن اندرہندو باہر مسلمان
صابن خریدتے وقت ہم عموماً اس کی خوشبو، اجزاء یا خصوصیات پر غور کرتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی مذہب کی بنیاد پر صابن چنا ہے۔
نئی دہلی: صابن خریدتے وقت ہم عموماً اس کی خوشبو، اجزاء یا خصوصیات پر غور کرتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی مذہب کی بنیاد پر صابن چنا ہے۔
ہم آپ کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ انٹرنٹ پر ایسے لوگ بھی ہیں جو انتہائی تنگ ذہن ہیں اور مذہبی بنیادوں پر صابن کی خریداری کرتے ہیں۔
لنکڈن کے ایک صارف رتیش چودھری نے ڈیٹال صابن کی تصویر پوسٹ کی ہے اور لکھا ہے کہ باہر سے یہ مسلم نظر آتا ہے لیکن جب اس کا باہری کور نکال کر اسے دیکھا جاتا ہے تو یہ ہندو ثابت ہوتا ہے۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اندرونی ہندو پر عیسائیت کی چھاپ ہے۔ ایک ٹویٹر صارف نے اس پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کیا لوگوں کو اتنی فرصت ہے کہ وہ اس قسم کے تبصرے کرتے ہیں۔ یہ اس بات کی مثال ہے کہ معمولی چیزوں کو انٹرنٹ پر کتنا بڑھاچڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔