مشرق وسطیٰ

کسی بھی آن لائن رپورٹ پر کوئی فیس نہ لی جائے:سعودی وزارت صحت

سعودی وزارت صحت نے اسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ بیماری کی چھٹی کے آن لائن سر ٹیفیکیٹ سمیت کسی بھی آن لائن رپورٹ پر اب کوئی فیس نہ لی جائے گی۔

ریاض: سعودی وزارت صحت نے اسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ بیماری کی چھٹی کے آن لائن سر ٹیفیکیٹ سمیت کسی بھی آن لائن رپورٹ پر اب کوئی فیس نہ لی جائے گی۔

عکاظ اخبار کے مطابق سعودی کی وزارت صحت نے اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کو ہدایت کی کہ وہ آن لائن سہولتیں فراہم کرنے پر کسی بھی مریض، اسپتال یا صحت ادارے سے رجوع کرنے والے سے کوئی فیس وصول نہ کریں۔

وزارت صحت نے یہ پابندی اس تفتیشی مہم کے بعد جاری کی ہے جس کے تحت انسپکٹرز نے یہ جاننے کی کوشش کی تھی کہ اسپتال اور ہیلتھ سینٹرز آن لائن سہولتوں کی فراہمی پر رجوع کرنے والوں یا مریضوں سے کوئی فیس تو نہیں لے رہے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب برتھ سرٹیفیکیٹ، ڈیتھ سرٹیفیکیٹ، میڈیکل لِیو سرٹیفکیٹ یا کسی میڈیکل رپورٹ کے لیے آن لائن رجوع کرنے پر فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت کی جانب سے آن لائن سروس کی سہولت کارکردگی بہتر بنانے اور عوام کو مشکل سے بچانے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔

a3w
a3w