تلنگانہ
کویتا کو بھوک ہڑتال پروگرام کیلئے دہلی پولیس کی اجازت
بی آرایس کی ایم ایل سی کے کویتا کودہلی پولیس نے شہر کے جنترمنترعلاقہ میں 10 مارچ کو احتجاج اورایک روزہ بھوک ہڑتال منظم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

حیدرآباد: بی آرایس کی ایم ایل سی کے کویتا کودہلی پولیس نے شہر کے جنترمنترعلاقہ میں 10 مارچ کو احتجاج اورایک روزہ بھوک ہڑتال منظم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
پارلیمنٹ کے جاریہ سیشن میں خواتین تحفظات بل متعارف کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کے کویتا‘ جمعہ کے روزدہلی میں ایک روزہ بھوک ہڑتال کریں گی۔
ان کے اس پروگرام کے انعقاد کیلئے دہلی پولیس نے اجازت دے دی ہے۔