گجراتی شخص کے کھاتہ میں زائداز 11 ہزار کروڑ روپے منتقل
احمدآباد کے ایک شہری کو صرف چند سو یا لاکھ روپیوں کی نہیں بلکہ 11 ہزار 677 کروڑ کی لاٹری لگی۔ یہ رقم جو اس کے ڈیماٹ اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی تھی‘ چند ہی گھنٹوں میں واپس لے لی گئی۔
احمدآباد: احمدآباد کے ایک شہری کو صرف چند سو یا لاکھ روپیوں کی نہیں بلکہ 11 ہزار 677 کروڑ کی لاٹری لگی۔ یہ رقم جو اس کے ڈیماٹ اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی تھی‘ چند ہی گھنٹوں میں واپس لے لی گئی۔
یہ رقم اس کے کھاتہ میں زائداز 8 گھنٹوں تک رہی۔ رمیش ساگر نامی شخص گزشتہ 5-6 سال سے اسٹاک مارکٹ میں سرمایہ کاری کرتا رہا تھا۔
ایک سال پہلے اس نے کوٹک سیکوریٹیز کے ساتھ اپنا ڈیماٹ اکاؤنٹ کھولا تھا۔ رمیش نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ 26 جولائی 2022 کو مجھے اپنے کھاتہ میں 116,77,24,43,277.10 کروڑ روپے موصول ہوئے تھے جن کے منجملہ میں نے 2کروڑ روپے اسٹاک مارکٹ میں مشغول کردیئے اور 5 لاکھ روپے منافع حاصل کیا۔
اُسی شام تقریباً 8-8:30 بجے بینک نے یہ رقم واپس نکال لی۔ اس نے بتایا کہ اسے بینک سے ایک نوٹیفکیشن موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ ایپ میں مارجن اَپ ڈیٹ میں کوئی مسئلہ ہے آپ اپنے آرڈرس جاری رکھ سکتے ہیں لیکن دکھائی گئی مارجن اَپ ڈیٹ نہیں ہوگی۔
ہم زحمت کے لئے معافی چاہتے ہیں اور اس مسئلہ کو جلد ازجلد حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ صرف رمیش ہی نہیں بلکہ دیگر کئی ڈیماٹ کھاتہ داروں کو بھی اُس جیک پاٹ لگا تھا۔ جب آئی اے این ایس نے اس مسئلہ پر کوٹک سیکوریٹیز کا ردعمل حاصل کرنا چاہا تو ایک عہدیدار نے فون پر بتایا کہ سرمایہ کار کا پیان کارڈ یا ڈیماٹ اکاؤنٹ نمبر سے اس دعویٰ کی توثیق نہیں ہوسکتی اور ہم کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔